13 مئی 2012 - 19:30

اسلام آباد … وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہا ہے کہ پارليمنٹ کي سفارشات کي روشني ميں نيٹو سپلائي پر مشارت جاري ہے، 10 سال تک نيٹو سپلائي کا پاکستان نے کوئي معاوضہ نہيں ليا، افغانستان کے امن کيلئے نيٹو سپلائي کي سہولت ديتے رہے جبکہ وزير اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کا موقف واضح ہے، ہم چاہتے ہيں کہ امريکا ڈرون حملے بند کردے.

ابنا: اسلام آباد ميں وزير اطلاعات و نشريات قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہا ہے کہ پارليمنٹ کي سفارشات کي روشني ميں نيٹوسپلائي پر مشاورت جاري ہے.

ان کا کہنا ہے کہ وزيراعظم گيلاني نے برطانوي ہم منصب کودورہ پاکستان کي دعوت دي ،دونوں وزرائے اعظم کے درميان مختلف امور پر تفصيلي مذاکرات ہوئے، برطانيہ نے 4 سال ميں 4 ارب پاونڈز کي امداد دينے کا وعدہ کيا ہے.

انہوں نے مزيد کہا کہ 10 سال ميں نيٹو سپلائي کا پاکستان نے کوئي معاوضہ نہيں ليا، افغانستان ميں امن کيلئے نيٹو سپلائي کي سہولت ديتے رہے.

دوسري جانب وزير اطلاعات و نشريات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وزيراعظم کے برطانيہ ميں ہرسطح پر مذاکرات تعميري رہے، دورہ برطانيہ ميں وزيراعظم کے ساتھ 12 ارکان پارليمنٹ اور پريس کے 16 افراد تھے، وہ اکيلے بھي جاتے تو پروٹوکول اسٹاف ساتھ ہوتا.

انہوں نے مزيد کہا کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کا موقف واضح ہے، ہم چاہتے ہيں کہ امريکا ڈرون حملے بندکردے.  ..............

/169